Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 22, 2022 8:48:23 GMT 5
|
|
Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 22, 2022 8:53:43 GMT 5
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر کو آج رات ساڑھے 11 بجے طلب کرتے ہوئے شیریں مزاری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی کے وکلا فیصل فرید، علی بخاری اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ دفتری اوقات ختم ہونے کے باوجود ہائی کورٹ کو کھول دیا گیا۔ ان کے ساتھ فواد چوہدری، ذلفی بخاری، فرخ حبیب اور دیگر رہنما بھی ہائی کورٹ پہنچے۔
شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی نے ان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے بطور پٹیشنر درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہمیں نہیں معلوم شیری مزاری اس وقت کہاں ہیں؟ اور انہیں کس جرم میں اٹھایا گیا کچھ معلوم نہیں، استدعا ہے کہ شیری مزاری کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کی بازیابی کی درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو پیش کردی گئی اور انہیں گھر پر ہی اس فوری نوعیت کے مقدمے سے آگاہ کیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر بڑا حکم جاری کرتے ہوئے آج رات ساڑھے 11 بجے عدالت لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ پیش ہو کر بتائیں کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو رات ساڑھے 11 بجے عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور ڈی سی شیری مزاری کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا عمل یقینی بنائیں، عدالت پر ظاہر ہوا ہے کہ شیریں مزاری کی آزادی کو غیر قانونی طور پر محروم کیا گیا، عدالت پہلے ہی حکم دے چکی ہے کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر ارکان اسمبلی کو گرفتار نہیں کرسکتے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی استعفی دے چکے ہیں لیکن تاحال ان کے استعفی منظور نہ ہونے کے سبب ان کی ارکان اسمبلی کی حیثیت اب تک بحال ہے۔
|
|
Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 22, 2022 9:28:47 GMT 5
کوئٹہ: ایرانی حکومت نے بلوچستان کے علاقے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایران سے آنے والا خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ متاثرہ علاقے میں پانی چھڑکاؤ کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ فراہم کرے گی، جہاز کے اتوار کا پہنچنے کا امکان ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران حکومت نے فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ جاری کرے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ بلوچستان جنگلات آگ پر قابو پانے آپریشن میں حصہ لے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ کو خصوصی فضائی روٹ بھی جاری کرے گی۔
|
|
Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 22, 2022 9:32:43 GMT 5
دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقوں میں “اسرائیلی راکٹ حملے میں 3 فوجی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
شام کے سرکاری صنعا نیوز ایجنسی نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ راکٹ حملہ جمعے کی رات ہوا اور اسے گولان کی پہاڑیوں سے لانچ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق، 4 زخمی اور مادی نقصان بھی ہوا۔
دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حملے میں ایرانی ملیشیا کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آبزرویٹری نے بتایا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے شامی فضائی دفاع کے تین شامی اہلکار ہیں جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شامی علاقوں پر یہ حملہ رواں سال کا 13 واں اسرائیلی حملہ ہے۔ اس سے قبل 13 مئی کو اسرائیل نے میزائل حملہ کیا تھاجس میں وسطی شام میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دوسرا حملہ 27 اپریل کو دمشق کے قریب کیا گیا جس میں چھ شامی فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
|
|
Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 22, 2022 9:34:39 GMT 5
غزہ: مغربی کنارے کے ایک پناہ گزین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان امجد فائد کو شہید کردیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں جنین کے علاقے میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران قابض بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ فلسطینی نوجوان موقع پر شہید ہوگیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے نوجوانوں نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فائر بم پھینکے۔
|
|
Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 22, 2022 9:36:39 GMT 5
اسلام آباد:گھی اور خوردنی تیل ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ گھی اور خوردنی تیل مہنگا کر دیا گیا، گھی اور خوردنی تیل کے نرخ میں 10 روپے فی کلو اور فی لیٹر اضافہ کیا گیا، درجہ اول خوردنی تیل 510 روپے فی لیٹر، درجہ اول گھی 506 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
درجہ دوم برانڈ خوردنی تیل 10 روپے اضافے سے 485 اور خوردنی گھی 482 روپے کلو ہو گیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھی گھی اور خوردنی تیل 20 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا تھا۔
|
|
skjaan
Global Moderator
Posts: 4
|
Post by skjaan on May 22, 2022 10:03:53 GMT 5
|
|