Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 23, 2022 8:10:07 GMT 5
|
|
Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 23, 2022 8:31:44 GMT 5
سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو شدید برف باری کی وجہ سے بند کردیا گیا
چلاس(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ اور چلاس ہائی وے کو شدید برف باری کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے جبکہ وہاں پھنسی درجنوں گاڑیوں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پھنسی 50 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بابوسر ٹاپ پر پھنسی گاڑیوں میں درجنوں مسافر اور سیاح سوار تھے، تمام سیاحوں اور مسافروں کو بابوسر سینٹر پہنچادیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا کہ سیاحتی مقام پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
|
|
Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 23, 2022 8:50:46 GMT 5
حکومت نے بجٹ میں سودی معیشت کو سہارا دیا تو پورے کرپٹ نظام کے خلاف تحریک چلائیں گے، سراج الحق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے حکومت نے بجٹ میں سودی معیشت کو سہارا دیا تو پورے کرپٹ نظام کے خلاف ایسی تحریک چلائیں گے کہ حکمرانوں کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔ حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کرے۔ ربا سے پاک معیشت کی تشکیل کے لیے حکومت سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ سودی معیشت کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کے لیڈران سے ملوں گا۔ معیشت کو اسلامی خطوط پر ڈھالنے کے لیے قومی ڈائیلاگ کا آغاز ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خراب موسم کے باوجود خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی جو جماعت اسلامی کی طرف سے سود اور مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز تھا۔ جلسہ سے نائب امراء جماعت اسلامی میاں محمد اسلم،ڈاکٹر فرید پراچہ، ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی، امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، امیر جماعت راولپنڈی عارف شیرازی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران خدا کا خوف کریں، کیا انہیں پورے ملک سے کوئی ایماندار اور اہل آدمی نہیں ملتا جو معیشت میں بہتری کے لیے آئی ایم ایف کے ایجنٹوں سے باربار رابطہ کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت بھی وہی کام کررہی ہے جو پی ٹی آئی نے چار سال کیے۔ پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی شہید نہ بنایا جائے۔ حکمران پارٹیاں ملک کو مزید تماشہ نہ بنائیں۔ الیکشن ریفارمز کا آغاز ہونا چاہیے، اس کے فوری بعد الیکشن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں، پہلے بھی وہ اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں ہی پروان چڑھیں۔ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ فوری انتخابات ہوں تو خیبر پختونخواہ کی اسمبلی تحلیل کیوں نہیں کی جاتی۔ سیاسی جماعتیں متناسب نمائندگی کے تحت انتخابات کے لیے راضی ہوجائیں۔ آج سے مہنگائی اور سود کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا۔ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ اگر اب بھی کرپٹ لوگ اور آزمائے ہوئے لوگ دوبارہ اقتدار میں آجاتے ہیں تو ملک مزید تباہ ہوگا۔ ان حکمرانوں کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں، یہ صرف مفادات کے اسیر ہیں۔ قوم جماعت اسلامی کو موقع دے۔
|
|
Admin
Web builder
Posts: 35
|
Post by Admin on May 23, 2022 9:03:07 GMT 5
لاہور سے اغوا ہونے والی لڑکی پاکپتن سے بازیاب لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاد باغ سے اغوا کی گئی طالبہ کو پاکپتن سے بازیاب کروا لیا گیا۔
طالبہ کو گزشتہ روز شاد باغ سے اغوا کیا گیا تھا، طالبہ گزشتہ روز امتحان دے کر بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر آ رہی تھی، کار سوار طالبہ کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے طالبہ کے اغواء کا نوٹس لیا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو رات 10 بجے تک بچی کی بازیابی کی مہلت دی تھی۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جواد یقعوب کا کہنا ہے کہ طالبہ کو بازیاب کروالیا گیا ہے، میں نے بچی سے خود بات کی ہے، آئی جی پنجاب نے بھی طالبہ کی بازیابی کی تصدیق کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب طالبہ کے ملزمان عابد اور الیاس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان اور لڑکی تفتیشی ٹیم کے ساتھ ہیں، جلد لاہور پہنچ جائیں گے
۔
|
|
|
Post by sikander on May 31, 2022 8:31:33 GMT 5
Plzzz.... Post daily news
|
|