Imperceptible but devastating punishments One (Urdu&English)
May 22, 2022 14:27:52 GMT 5
Admin, sikander, and 1 more like this
Post by skjaan on May 22, 2022 14:27:52 GMT 5
غیر محسوس مگر تباہ کن سزائیں
کسی شاگرد نے اپنے استاذ سے کہا : ہم رات دن اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں مگر اللہ تعالٰی ہمیں سزا نہیں دیتا.
استاذ محترم نے جواب دیا : ایسی بات نہيں بلکہ اللہ تعالی ہمیں کتنی سزائیں دیتا ہے مگر ہمیں اس کا احساس نہیں ہوتا.
اللہ کی سزائیں کیا ہوتی ہیں سنو...
1- مناجات الہی کی لذت سے محرومی: کیا رب سے مناجات کی لذت تم سے چھین نہیں لی گئی؟
2- قساوت قلبی: اس سے بڑی سزا کیا ہو سکتی ہے کہ انسان کا دل سخت ہو جائے؟
3- ایک بڑی سزا یہ بھی ہے کہ تمہیں نیکیوں کی توفیق بہت کم ملے ؟
4- تلاوت قرآن سے غفلت: کیا ایسا نہیں ہوتا کہ دن کے دن گزر جاتے ہیں مگر تلاوت قرآن کی توفیق نہیں ملتی بلکہ بسا اوقات قرآن کی یہ آیت سنتے ہیں جس ميں
اللہ تعالى نے فرمایا کہ
ہم یہ آیت سنتے
ہیں مگر ہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟
اللہ تعالى نے فرمایا کہ
*اگر یہ قرآن پہاڑ پر نازل ہوتا تو اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا
ہیں مگر ہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟
5- تہجد سے محرومی: لمبی لمبی راتیں گزر جاتی ہیں مگر کبھی تہجد کی توفیق نہیں ملتی؟
6- نیکیوں کے موسم بہار کی ناقدری: نیکیوں کے موسم بہار آتے اور گزر جاتے ہیں جیسے رمضان کے روزے، شوال کے روزے اور ذوالحجہ کے مبارک ایام وغيرہ .... مگر ان موسم میں کما حقہ عبادت کرنے کی توفیق نہیں ملتی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟
7- عبادت کو بوجھ محسوس کرنا: کیا تم عبادت کو بوجھ نہیں محسوس کرتے؟
8- ذکر الہی سے لاپرواہی: کیا اللہ کے ذکر سے تمہاری زبان خاموش نہیں رہتی؟
9- کیا نفسانی خواہشات کے سامنے خود کو کمزور نہیں محسوس کرتے؟
10- دنيا کی محبت: کیا تم مال و دولت اور منصب و شہرت کی بے جا حرص و لالچ ميں مبتلا نہیں ہو؟ اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟
11- کبیرہ گناھوں کو معمولی سمجھنا: کیا ایسا نہیں کہ تم بڑے بڑے گناہوں کو معمولی اور حقیر سمجھتے ہو جیسے جهوٹ غیبت چغلی؟
12- کیا بیشتر اوقات تم فضول اور لا یعنی چیزوں ميں مشغول نہیں رہتے؟
13- آخرت سے غفلت: کیا تم نے آخرت کو بھلا کر دنیا کو اپنا سب سے بڑا مقصد نہیں بنا لیا ہے؟
یہ ساری محرومی اور بے توفیقی بھی اللہ کی طرف سے عذاب اور سزائیں ہیں مگر تمہیں اس کا احساس نہیں ہوتا.
یاد رکھو اللہ تعالی کا یہ بہت معمولی عذاب ہے جسے ہم اپنے مال و اولاد اور صحت میں محسوس کرتے ہیں اور حقیقی عذاب اور سب سے خطرناک سزا وہ ہے جو دل کو ملتی ہے.
اس لئے اللہ سے عافیت کی دعاء مانگو اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو کیونکہ گناہ کے سبب بندہ عبادت کی توفیق سے محروم کر دیا جاتا
ہے
۔
انگریزی زبان میں
ہے
۔
انگریزی زبان میں